منہاج القرآن ویمن لیگ بھمبر کے زیر اہتمام منعقدہ پندرھویں سالانہ میلادالنبی ﷺ کانفرنس میں ایگرز بھمبر نے اپنی منفرد اور پُراثر پرفارمنسز کے ذریعے شرکاء کے دلوں کو عشق مصطفیٰ ﷺ کے نور سے منور کیا۔ ایگرز اور گلو ایجوکیشن سسٹم کے بچوں نے نعتیہ کلام اور ٹیبلوز نے سماں باندھ دیا۔ شرکاء نے بچوں کے ذوق و شوق اور عقیدت سے سرشار انداز کو سراہا۔
کانفرنس کے دوران ایگرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شرکاء کی طرف سے آقا کریم ﷺ کی بارگاہ میں ڈیڑھ کروڑ درود پاک کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ ایگرز ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی کاوش پر 100 ایگرز اسٹارز کو درود ونرز کا ٹائٹل دیا گیا اور میڈلز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر 4 ایگرز اسٹارز نے انفرادی طور پر ایک ایک لاکھ مرتبہ درود پاک کا نذرانہ پیش کیا، جو ایک منفرد اور تاریخی تحفہ تھا۔ کانفرنس کے دوران بیک وقت سینکڑوں کیک کٹنگ تقریبات اور چراغاں بھی کیا گیا، جس نے محفل کی رونق کو دوچند کر دیا۔
تبصرہ