منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد محترمہ ارشاد اقبال اعوان (ممبر کوآرڈینیشن کونسل) اور محترمہ حنا فاطمہ (ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرز) نے شمالی پنجاب کے چار روزہ وزٹ کے دوسرے دن مری اور راولپنڈی وسطی کا دورہ کیا۔ منہاج اسلامک سنٹر، کری روڈ، راولپنڈی میں اجلاس کی صدارت محترمہ ارشاد اقبال اعوان نے کی، جس میں ضلعی صدر مسز کوثر امتیاز اور تحصیل مری و کوٹلی ستیاں کی خواتین نے شرکت کی۔
اجلاس میں گزشتہ تنظیم کا جائزہ لیا گیا اور نئی ضلعی و تحصیلی ٹیموں کا اعلان کیا گیا، جنہیں ماہِ ربیع الاول کے دوران 63 لائف ممبرز کے اہداف دیے گئے۔ محترمہ ارشاد اقبال اور مسز کوثر امتیاز نے نئی ٹیموں کو مبارکباد دی اور سابق صدر کی خدمات کو سراہا۔ اجلاس کا اختتام دعا اور ظہرانے کے ساتھ ہوا۔ یہ وزٹ مری و راولپنڈی وسطی میں ویمن لیگ کی تنظیمی و تحریکی جدوجہد میں نئے باب کا آغاز ثابت ہوا۔
تبصرہ