تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن ویمن لیگ سمندری کے زیراہتمام 7 اور 8 ستمبر 2025 کو تحصیل مریدوالا، ضلع سمندری کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپس لگائے گئے۔ یہ کیمپس ضلعی صدر ویمن لیگ سمندری محترمہ عاصمہ کلثوم ایڈوکیٹ، تحصیل صدر محترم مظہر فیاض لودھی اور ناظم مراکز علم ضلع سمندری محترم عبدالستار قیصر کی خصوصی کاوشوں سے منعقد کیے گئے۔
7 ستمبر کو دریائے راوی کے علاقے بستی سیداں میں ماہر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا، جہاں مرد، خواتین اور بچوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ اسی طرح 8 ستمبر کو اڈا بُسی پیر محل کے متاثرہ علاقے میں دوسرا کیمپ منعقد ہوا۔ اس دوران حکومت پنجاب کی ریسکیو ٹیم 1122 کے تعاون سے رضاکار کشتیوں کے ذریعے مکمل طور پر اجڑی ہوئی بستیوں تک پہنچے اور متاثرہ مکینوں میں لاکھوں روپے مالیت کی ادویات اور باعزت طریقے سے کھانا تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر محترمہ عاصمہ کلثوم ایڈوکیٹ، صدر ویمن لیگ سمندری نے کہا: "یہ تمام سرگرمیاں مقامی قیادت اور تنظیمی کاوشوں کا نتیجہ ہیں، جن کا مقصد مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کرنا ہے۔"
تبصرہ