پھالیہ : منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

Milad Conference by Minhaj Women League Phalia 2025

منہاج القرآن مدھرے تحصیل پھالیہ میں ایک نہایت ہی خوبصورت اور ایمان افروز محفل میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس روح پرور محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ تلاوت کے بعد نعت کونسل منہاج کالج فار ویمن لاہور نے آقائے دو جہاں ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

محفل میں مرکزی خطاب محترمہ وردہ ناز نے نہایت مدلل، ایمان افروز اور دل کو گرما دینے والے انداز میں "اخلاقِ مصطفیٰ ﷺ" کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی حیاتِ طیبہ کا سب سے روشن پہلو آپ کے اخلاقِ حسنہ ہیں جس نے دشمنوں کو بھی گرویدہ بنا لیا۔ حضور ﷺ کی ذاتِ اقدس میں رحمت، شفقت، عدل، برداشت، ایثار، صلہ رحمی اور عفو و درگزر کی روشن مثالیں ملتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج امتِ مسلمہ کے زوال کی اصل وجہ یہ ہے کہ ہم نے اخلاقِ مصطفیٰ ﷺ کو اپنی زندگیوں سے جدا کر دیا ہے۔ اگر ہم اپنی روزمرہ زندگی میں برداشت، انصاف، محبت اور خیرخواہی کو اپنا لیں تو نہ صرف ہمارے گھروں میں سکون اتر آئے گا بلکہ معاشرہ بھی امن و سکون کا گہوارہ بن جائے گا۔

انہوں نے نوجوانوں کو خصوصی طور پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مستقبل کے معمار ہیں، اپنی شخصیت کو حضور ﷺ کے اخلاق کے رنگ میں ڈھالیں، جھوٹ، فریب، حسد اور نفرت سے بچیں اور محبت، خدمت اور عاجزی کو اپنا شعار بنائیں۔ یہی وہ راستہ ہے جو ہمیں دوبارہ عروج کی طرف لے جا سکتا ہے۔

Milad Conference by Minhaj Women League Phalia 2025

Milad Conference by Minhaj Women League Phalia 2025

Milad Conference by Minhaj Women League Phalia 2025

تبصرہ