منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع بھکر کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شریک کی۔ نعت کونسل بھکر نے حضور ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے اور فضا درود و سلام اور نعتیہ کلام سے معطر رہی۔
محترمہ ارشاد اقبال اعوان نے "لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنۃ" کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ آپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ کی ذاتِ اقدس ہمارے لیے انفرادی و اجتماعی زندگی کے ہر شعبے میں کامل رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کی سیرت صبر و استقامت، عفو و درگزر، عدل و مساوات، حسنِ اخلاق، خدمتِ خلق اور اخوت و محبت کی اعلیٰ اقدار کا مرقع ہے۔ آپ ﷺ نے ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا جو ظلم و فساد سے پاک اور امن و عدل کا گہوارہ تھا۔ آج امت مسلمہ کی اصل کامیابی اسی میں ہے کہ ہم حضور ﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپنی زندگیوں کا معیار بنائیں۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے اپنی گھریلو زندگی، معاشرتی تعلقات، اخلاق و کردار، اور تنظیمی و دعوتی جدوجہد کو سیرتِ رسول ﷺ کے سانچے میں ڈھال لیا تو ہمارا معاشرہ مصطفوی معاشرہ بن جائے گا۔
تبصرہ