نظامت دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع وزیرآباد تحصیل راہوالی کے زیراہتمام محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

Milad un Nabi Conference Women League Wazirabad Rahwali 2025

نظامت دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع وزیر آباد تحصیل راہوالی ڈی سی کالونی میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعتیہ کلام سے کیا گیا۔محترمہ عاصمہ خالد(ڈائریکٹر ڈی سی کالونی) نے خوبصورت آواز میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع وزیر آباد، محترمہ عطیہ سہیل نے "ذکرِ مصطفی ﷺ بلند ترین ذکر ہے" کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمان حقیقت میں اسی صورت مضبوط ہو سکتا ہے کہ آقا کریم ﷺ سے تعلقِ عشق و محبت پختہ و مضبوط ہو جائے، پھر ایمان بھی کامل ہو جائے گا اور اعمال و عبادات بھی بامقصد ہو جائیں گی۔ دوران گفتگو آپ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصنیف"میلاد النبی ﷺ" کا تعارف بھی پیش کیا۔ شرکائے محفل نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی اس کاوش کو سراہا۔ محفل کا اختتام سلام و دعا پر ہوا۔

Milad un Nabi Conference Women League Wazirabad Rahwali 2025

Milad un Nabi Conference Women League Wazirabad Rahwali 2025

Milad un Nabi Conference Women League Wazirabad Rahwali 2025

تبصرہ