منہاج القرآن ویمن لیگ و سیدہ زینب کالج آف شریعہ ضلع چشتیاں کے اشتراک سے تیسری سالانہ وجهِ تخلیق کائنات کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں نقابت کے فرائض ملائکہ خیر محمد نے سر انجام دیے۔ تلاوت کی سعادت طالعہ بتول اور گلہائے نعت سیدہ زینب کالج آف شریعہ کی نعت کونسل نے پیش کئے۔
اس کانفرنس میں حافظہ رمشاء امتیاز الحسینی (ضلعی صدر منہاج القرآن ویمن چشتیاں) نے "حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وجہ تخلیق کائنات ہیں" کے موضوع پر مدلل خطاب کیا. آپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رب کریم نے حضور رحمتِ عالم ﷺ کی خاطر اس کائنات کو تخلیق فرمایا۔ گویا آپ ﷺ کی ذاتِ گرامی تشکیلِ کائنات کا مقصود و مطلوب ہے۔ حضور ﷺ کی اتباع و اطاعت میں ہی دونوں جہانوں کی سرخروئی ہے۔
اس کانفرنس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ آخر پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطاب کا کلپ بھی سنوایا گیا اور خصوصی دعا کی گئی۔
تبصرہ