جامعہ عرفان القرآن کے زیراہتمام واہگہ ٹاؤن لاہور میں ایک عظیم الشان اور پُرنور میلاد النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ حکیم سے ہوا۔ بارگاہِ خیر الانام ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے، جس نے حاضرین کو عقیدت و محبتِ مصطفیٰ ﷺ سے سرشار کر دیا۔
مہمانِ خصوصی محترمہ صائمہ نور (ممبر کوآرڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ) تھیں جنہوں نے "اخلاقِ مصطفیٰ ﷺ" کے موضوع پر نہایت مؤثر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ رسولِ اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کا سب سے روشن پہلو آپ کا بےمثال اخلاق ہے، جو آج بھی انسانیت کے لئے رہنمائی اور کامیابی کا زینہ اور دنیا و آخرت میں فلاح کی ضمانت ہے۔
اس موقع پر مراکزِ علم اور منہاج القرآن کی رفاقت کا تعارف بھی پیش کیا گیا، جس نے سامعین کے دلوں کو منہاج القرآن کے مشن اور جدوجہد سے مزید جوڑ دیا۔ جامعہ عرفان القرآن کی ہونہار طالبات کو دستارِ فضیلت سے نوازا گیا۔ محفل کے اختتام پر ایک خوش نصیب کو عمرہ کا ٹکٹ دیا گیا، جس نے محفل کی رونق کو دوچند کر دیا۔ اس محفل میلاد میں عشقِ رسول ﷺ، اخلاقی تربیت، علمی روشنی اور روحانی کیف و سرور یکجا تھے۔
تبصرہ