عالمی میلاد کانفرنس ایوانِ اقبال لاہور میں منعقد ہونے والی بیالیسویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس میں ننھے بچوں کی شرکت نے تقریب کو مزید خوبصورت اور پررونق بنا دیا ہے۔ ان معصوم بچوں کے دلکش اور خوبصورت ملبوسات، معصوم مسکراہٹیں اور آقا کریم ﷺ سے محبت و عقیدت کے انداز دیکھنے والوں کے دل موہ لیتے ہیں۔
ان ننھے پھولوں کے چہروں پر سجی خوشی اور وارفتگی اس بات کا ثبوت ہے کہ عشقِ رسول ﷺ ہر نسل میں پوری توانائی کے ساتھ منتقل ہو رہا ہے، جس کا سہرا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے سر ہے۔ ان بچوں کا دل عشقِ مصطفیٰ ﷺ سے لبریز نظر آتا ہے۔ یہ معصوم پھول دراصل آنے والی نسلوں کی نمائندگی کر رہے تھے، جنہیں عشقِ رسول ﷺ کا وہی جذبہ منہاج القرآن سے ورثے میں ملا ہے جس نے اس امت کو ہمیشہ جوڑے رکھا ہے۔
تبصرہ