منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام حضور نبی اکرم ﷺ کے 1500 ویں یومِ ولادت کی خوشی میں پروقار تقریب

Minhaj Youth League 1500th mawlid celebration lahore 2025

منہاج یوتھ لیگ کے زیرِاہتمام مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں آقائے دو جہاں، سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے 1500ویں یومِ ولادت باسعادت کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد نے کیک کاٹا۔

تقریب میں سعد گوندل (مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن MYL)، مجاہد اسلم (مرکزی ڈپٹی کوآرڈینیٹر مراکزِ علم MYL)، اسامہ مجید (کوآرڈینیٹر یوتھ لرننگ ہب)، عمر شہزاد ناصر، طاہر مصطفی بٹ اور عاطف حنیف نازش سمیت یوتھ لیگ کے ذمہ داران اور کارکنان شریک ہوئے۔

مرکزی صدر رانا وحید شہزاد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت کائنات کی سب سے بڑی نعمت اور انسانیت کے لیے سب سے عظیم خوش خبری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُمتِ مسلمہ کی بقا و سربلندی اسی میں ہے کہ نوجوان نسل اپنی زندگیاں سیرتِ مصطفوی ﷺ کے مطابق بسر کرے اور مشنِ مصطفوی کے پیغام کو معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچائے۔ تقریب کے اختتام پر منہاج یوتھ لیگ کی جانب سے اجتماعی دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی اور اُمتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Minhaj Youth League 1500th mawlid celebration lahore 2025

Minhaj Youth League 1500th mawlid celebration lahore 2025

تبصرہ