ضیافتِ میلاد میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظمین اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، محمد جواد حامد، ہیڈ کوارڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ لبنیٰ مشتاق، ڈائریکٹر ایگرز اُمِ کلثوم، ڈاکٹر شاہدہ نعمانی، ارشاد اقبال، صائمہ نور، حافظہ سحر عنبرین، رابعہ شفق، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرز حنا فاطمہ سمیت ننھے مُنے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں بچوں اور بچیوں نے حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہِ عالیہ میں درود و سلام کے نظرانے پیش کئے۔ قائدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمت ہیں وہ والدین جو اپنے بچوں کی اوائل عمری میں روحانی تربیت کا اہتمام کرتے ہیں بلاشبہ تربیت کی یہی بہترین عمر ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن کو ہر عمر کے افراد کی تربیت گاہ بنایا ہے۔ ڈائریکٹر ایگرز کلثوم قمر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واک کا مقصد بچوں کے دلوں میں محبتِ رسول ﷺ کے جذبات کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ہر عمر کے افراد کی دینی تعلیم و تربیت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ واک میں ننھے بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اختتام پر ویمن لیگ کی رہنماؤں نے بچوں میں ضیافتِ میلاد تقسیم کی اور میلاد کیک کاٹا گیا۔
تبصرہ