منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جڑانوالہ، ضلع سمندری اور ضلع گوجرہ کی تنظیم نو کے اجلاس

Minhaj ul Quran Women League Tanzeem Nou Jaranwal Samundri and Gojra

منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت ضلع جڑانوالہ، ضلع سمندری اور ضلع گوجرہ کی تنظیم نو کے اجلاس منعقد ہوئے، جن میں مرکز سے محترمہ صائمہ نور صاحبہ (زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب) اور محترمہ حافظہ رابعہ شفق صاحبہ (جنرل سیکرٹری مصطفوی سسٹرز) نے خصوصی شرکت کی۔

ضلع جڑانوالہ میں ضلعی سرپرستی کے لیے متفقہ رائے سے محترمہ مریم خلیل صاحبہ کو ذمہ داری تفویض کی گئی، محترمہ فاطمتہ الزہرا صاحبہ کو صدر اور محترمہ سمیرا مصطفوی صاحبہ کو ضلعی ناظمہ مقرر کیا گیا، جبکہ محترمہ مریم عرفان صاحبہ کو ہیڈ سوشل میڈیا منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں تین تحصیلات مونگی ذیل، جھنگ روڈ اور سٹی گوجرہ کی نمائندگی موجود تھی۔ نو منتخب ضلعی ٹیم کو مراکز علم، تحصیلات اور یوسیز میں تنظیم سازی، رفاقت سازی اور اعتکاف رجسٹریشن کے اہداف دیے گئے اور بروقت حصول کے لیے میکانزم بھی فراہم کیا گیا۔

ضلع سمندری میں تنظیم سازی کے دوران محترمہ ایڈوکیٹ عاصمہ کلثوم صاحبہ کو صدر اور محترمہ ناصرہ صاحبہ کو ضلعی ناظمہ مقرر کیا گیا۔ تین تحصیلات کی تنظیم سازی مکمل کی گئی اور نو منتخب ذمہ داران کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

ضلع گوجرہ میں محترمہ ریحانہ اشرف صاحبہ کو صدر اور محترمہ شائستہ اسلم صاحبہ کو ضلعی ناظمہ کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔ اجلاس میں مراکز علم، تحصیلات اور یوسیز میں تنظیم سازی، رفاقت سازی اور اعتکاف رجسٹریشن کے اہداف طے کیے گئے اور بروقت عمل درآمد کے لیے لائحہ عمل دیا گیا۔ مرکزی وفد نے تمام نو منتخب ضلعی ٹیموں کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تبصرہ