ٹریننگ آف ٹرینرز آزاد جموں کشمیر: نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات محترم رفیق نجم نے منہاج القرآن کے فکری نظریے، تنظیمی نظم و ضبط اور تحریکی شعور کو اجاگر کرتے ہوئے شرکاء کو عملی میدان میں پختہ قدم رکھنے کی تلقین کی۔ آپ نے تنظیمی استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب تحریک وہی ہوتی ہے جو واضح وژن، اجتماعی نظم، اور تربیت یافتہ کارکنان پر مشتمل ہو۔ انہوں نے تنظیمی ڈھانچے کی اہمیت، قائدانہ صلاحیتوں کی پرورش، اور افراد سازی کے اصولوں پر روشنی ڈالی۔
آپ کی گفتگو نے شرکاء میں تحریک کے ساتھ ربط، شعور اور وابستگی کو مزید مضبوط کیا اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر تنظیمی و دعوتی میدان میں کردار ادا کرنے کے لیے حوصلہ دیا۔
تبصرہ