سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس: ڈائریکٹر ایف ایم آر آئی، ڈاکٹر محمد فاروق رانا کا مودّتِ اہلِ بیت اطہار کے موضوع پر خطاب

Minhaj Women League Syeda Zainab Conference Dr Farooq Rana Lecture

ڈائریکٹر ایف ایم آر آئی، ڈاکٹر محمد فاروق رانا نے "سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس" سے مودّتِ اہلِ بیت اطہار کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ زینبؑ عظمت اور استقامت کا پیکر تھیں۔ آپ ظلم کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئیں، ایک ناقابلِ تسخیر قلعہ کی مانند کھڑی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اہلِ بیت سے محبت قرآن کا حکم ہے۔ صرف نعرے لگانا کافی نہیں، بلکہ اہلِ بیت کے کردار کو اپنی عملی زندگی میں اپنانا ہی حقیقی محبت ہے۔

انہوں نے قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ: اے میرے محبوب (ﷺ)! کہہ دیجئے کہ میں تم سے اپنی رسالت کے بدلے کوئی اجر نہیں مانگتا، سوائے اس کے کہ تم میرے قرابت داروں سے محبت کرو"۔

ڈاکٹر محمد فاروق رانا کا مزید کہنا تھا کہ اہلِ بیت سے محبت کا حکم خود نبی کریم ﷺ نے دیا۔ آپ ﷺ نے تین مرتبہ صحابہ کرام سے فرمایا: میں تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں: ایک اللہ کی کتاب اور دوسرے میرے اہلِ بیتؑ"۔

منہاج القرآن کا پیغام ہمیشہ یہی رہا ہے کہ اہلِ بیتؑ اور صحابہ کرامؓ دونوں سے محبت کی جائے اور ان کے نقشِ قدم پر چلا جائے۔ محبت اہل بیت ہی آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے۔

Minhaj Women League Syeda Zainab Conference Dr Farooq Rana Lecture

Minhaj Women League Syeda Zainab Conference Dr Farooq Rana Lecture

تبصرہ