منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام "سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس" کا انعقاد۔ ہیڈ آف کوآرڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ، لبنیٰ مشتاق نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس اہلِ بیت کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے۔
انہوں نے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا مقام و مرتبہ نہایت بلند ہے۔ واقعۂ کربلا میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا نے عظیم حوصلے اور صبر کا مظاہرہ کیا، اور یزید کے دربار میں ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ کر خطبہ دیا۔
آج کی یہ کانفرنس سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ہے۔ سیدہ زینب نے اسلام کا پرچم سربلند رکھا اور ہمیں حق گوئی، استقامت اور قربانی کا پیغام دیا۔
تبصرہ