منہاج القرآن ویمن لیگ کی سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس 25 جولائی 2025 کو ہوگی

کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی

Minhaj Women League Syeda Zainab Conference

لاہور (24 جولائی2025) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام بنت علی سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی عظمت، صبر، تقوی، روحانیت اور شخصیت کے حوالے سے عظیم الشان ’’سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس‘‘ 25 جولائی 2025(جمعۃ المبارک) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس میں سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، پرنسپل جامعہ ام الکتاب سیدہ طیبہ نقوی، ڈاکٹر عظمیٰ زریں، حمیرا بھٹو، ڈاکٹر محمد فاروق رانا، حافظ سحر عنبرین سمیت مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

مقررین سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی فہم و فراست، دین اسلام کیلئے دی جانیوالی قربانیوں اور واقعہ کربلا میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے صبر اورجرات پر اظہار خیال کریں گے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی سینئر مرکزی رہنما لبنیٰ مشتاق نے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا اس ماں کی بیٹی ہیں جو قرآن کریم کے مطابق خیر کثیر کے مصداق ہیں۔ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔کانفرنس میں اہم شخصیات، خواتین رہنما سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گی۔

تبصرہ