ٹریننگ کیمپ کے تحت منہاج القرآن ویمن لیگ سنٹرل گوجرانوالہ PP-1 کا پہلا تربیتی سیشن روحانی اور تعلیمی ماحول میں کامیابی سے منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس نے محفل کو روحانی فضا میں ڈھال دیا۔
پروگرام کے آغاز میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو کلپ دکھایا گیا، جس میں دین کی خدمت، ذمہ داریوں اور تحریک کے مشن پر جامع پیغام دیا گیا، جس نے شرکاء کے دلوں میں ایک نئی روح پھونکی۔
تربیتی سیشن میں مختلف مقررین نے مؤثر اور بامقصد انداز میں گفتگو کی:
انعم وقاص قادری نے دعوتی سرگرمیوں کی روحانی افادیت اور ہماری انفرادی و اجتماعی ذمہ داریوں پر گفتگو کی۔
اسماء رفیق نے رفاقت سازی (Membership) کے ذریعے ایک منظم اور پائیدار ٹیم کی تشکیل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
عطیہ طارق نے مراکزِ علم اور عرفان الہدایہ جیسے منصوبوں کا تعارف پیش کیا اور قرآن فہمی کے فروغ میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔
مونا علی نے سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال اور منہاج 365 ایپ کے مؤثر طریقہ کار کو تفصیل سے بیان کیا۔
حریرہ باور نے تنظیمی استحکام، نظم و ضبط اور وژن سے ہم آہنگی پر مبنی جامع گفتگو کی۔
رافیہ علی نے تنظیمی ساخت کی افادیت پر ایک انٹرایکٹو سرگرمی کروائی، جس میں انفرادی کردار اور اجتماعی جدوجہد کے توازن پر غور کروایا گیا۔ شرکاء نے سوال و جواب کے سیشنز اور گروپ ایکٹیویٹیز میں بھرپور شرکت کی، جس سے ٹیم ورک اور عملی نفاذ کا جذبہ مزید بڑھا۔
پروگرام کے اختتام پر ایک نہایت پُراثر دعا کروائی گئی، جس میں اخلاص، استقامت اور دین کی خدمت کی توفیق مانگی گئی۔ اس تربیتی سیشن میں کل 30 ممبران نے باقاعدہ رجسٹریشن کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔
تبصرہ