منہاج القرآن ویمن لیگ کا لاہور زون کی "ٹریننگ آف ٹرینرز" کے حوالے سے انجینئر محمد رفیق نجم سے میٹنگ

MWL Lahore TOT Meeting Leadership Planning 2025

منہاج ویمن لیگ لاہور زون کی زونل ناظمہ محترمہ نورین علوی نے ایگزیکٹو ٹیم کے ہمراہ محترمہ لبنیٰ مشتاق (ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل MWL) کی قیادت میں محترم رفیق نجم صاحب (نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات) کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔

اس میٹنگ میں لاہور زون کے تحت ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے منصوبہ بندی، تربیتی اہداف اور مؤثر حکمتِ عملی کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا، تاکہ لاہور زون میں تربیتی نظام کو زیادہ مضبوط، مربوط اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔

میٹنگ کے دوران لاہور ٹیم کے اراکین نے جذبۂ ذمہ داری کے ساتھ آئندہ کے تربیتی مراحل کو مؤثر انداز میں مکمل کرنے اور زون بھر میں ٹریننگز کو کامیاب بنانے کے لیے مکمل تیاری اور عملی اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے ویژن 2025 کے اہداف کو مدِنظر رکھتے ہوئے تنظیمی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے عزم کا اظہار کیا۔

MWL Lahore TOT Meeting Leadership Planning 2025

MWL Lahore TOT Meeting Leadership Planning 2025

MWL Lahore TOT Meeting Leadership Planning 2025

تبصرہ