منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام آن لائن فہم القرآن کورس سیشن 2 کا آغاز

Fahm-ul-Quran-Course-organized-by-Minhaj-Quran-women-Karachi

منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی اور مرکزی منہاج القرآن ویمن لیگ کے ڈیپارٹمنٹ "عرفان الہدایہ" کے تعاون سے دس روزہ آن لائن فہم قرآن کورس کی افتتاحی کلاس کا انعقاد ہوا جس کا باقاعدہ آغاز محترمہ عارفہ گل کی تلاوت قرآنیہ اور محترمہ صائمہ یحیٰی کی نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔

بعد ازاں محترمہ لبنی مشتاق صاحبہ (PhD سکالر، اسسٹنٹ پروفیسر اسلامیات، ہیڈ کوارڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ) نے قرآن و حدیث مبارکہ کے حوالہ جات کے ساتھ انتہائی پرتاثر انداز میں قرآن فہمی کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی کہ قرآن مجید کو پڑھنے کا کیا حق ہے اور یہ اپنے پڑھنے اور سمجھ کے عمل کرنے والوں کے لیے کس طرح بروز حشر باعثِ اجر و ثواب بنے گا۔ انہوں نے سامعات کلاس کو قرآن مجید کو اپنے اندر وارد کرنے اور نہ صرف خود بلکہ تعلیمات قرآنیہ کو سمجھ کے دوسروں کو بھی بدلنے کی دعوت دی اور واضح کیا کہ آج ہماری انفرادی و اجتماعی مسائل و پریشانیوں کی وجہ تارکِ قرآن ہونا ہے اور ان کا حل تمسک فی القرآن ہے۔

کلاس کے اختتام پر زونل نگراں منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی محترمہ نصرت رعنا ڈار صاحبہ نے پرسوز دعا کی۔ ڈاکٹر امبرین صاحبہ (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی ایسٹ ڈویژن) نے کلاس کی کارروائی خوبصورت انداز میں چلائی اور تمام شرکاء کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تبصرہ