منہاج القرآن ویمن لیگ سنٹرل پنجاب کی ضلعی تنظیمات کیلئے "ٹریننگ آف ٹرینرز" کا انعقاد

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا بذریعہ آڈیو لنک خطاب
خواتین راہنماء مصطفوی معاشرہ کے قیام کےلیے تربیت کے ساتھ ساتھ جدید ذرائع ابلاغ کا مؤثر استعمال کریں، چئیرمین سپریم کونسل

Traing of Trainers for Centrel Punjab Minhaj women leauge 2025

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام سنٹرل پنجاب کی ضلعی تنظیمات کے لیے "ٹریننگ آف ٹرینرز" پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی نشست کا مقصد خواتین قائدین کو دعوت، تنظیم، مراکزِ علم کے قیام، مصطفوی معاشرے کی تشکیل کے لیے سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال کے بارے میں ٹریننگ دی گئی

پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت حافظہ سحر عنبرین نے حاصل کی جبکہ نعتِ رسول مقبول ﷺ میمونہ اخلاق نے پیش کی۔

تقریب سے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بذریعہ آڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربیت کا اصل مقصد یہ ہے کہ خواتین یہاں سے سیکھ کر اپنی یونین کونسلز اور تحصیل سطح پر دعوت و تربیت کا عمل آگے بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ مراکزِ علم تحریک کے فکری اور روحانی مراکز ہیں اور علم بانٹنے والی تحریکیں معاشروں کو جوڑتی ہیں، توڑتی نہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کو زونل سطح پر بھی وسعت دی جائے۔انھوں نے خواتین راہنماؤں سے کہا کہ سوسائٹی میں خیر کے اعمال بڑھانے کے لئے سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں۔

ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن 90 سے زائد ممالک میں اسلامک سنٹرز کے ذریعے دین کی خدمت انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے خواتین کو تلقین کی کہ وہ اپنے کام کو کبھی معمولی نہ سمجھیں اور اخلاق و اخلاص کے ساتھ دین کی دعوت میں سرگرم رہیں اور ہر جگہ مراکز علم کا قیام کریں آپ اس عالمگیر تنظیم کا حصہ ہیں جو پورے جہاں میں پھیلی ہوئی ہے۔

نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم نے مصطفوی معاشرے کے قیام، خلافتِ راشدہ، یزید کے دور کی خرابیوں اور امام حسینؑ کی عظیم قربانی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان ہی اعلیٰ اقدار کی طرف پلٹنا ہی حقیقی انقلاب ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نوجوانی میں علمی جدوجہد اور "قرآنی فلسفہ انقلاب" پر مبنی کتاب کا بھی ذکر کیا۔

ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی نے ضلعی و تحصیلی تربیتی کیمپس، مراکز علم کیمپوں اور تنظیمی نظم کے حوالے سے عملی رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کے ذریعے شعور، ہنر، فہم اور عملی خدمت کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر سوشل میڈیا عبدالستار منہاجین نے سوشل میڈیا کے مؤثر اور مثبت استعمال پر مفصل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سوشل میڈیا ہر فرد کے ہاتھ میں ایک دعوتی پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ سوشل میڈیا پر مثبت بیانیہ، اخلاقی انداز اور فکری استقامت کے ساتھ اپنا مؤقف دنیا تک پہنچائیں۔ انہوں نے "منہاج 365" ایپ کا تعارف بھی پیش کیا، جس میں تحریک سے متعلق ہر سطح کا تنظیمی، تعلیمی اور دعوتی مواد دستیاب ہے۔

لبنیٰ مشتاق، ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل منہاج ویمن لیگ نے "مراکز علم اور فکری تبدیلی" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم انسان کی عادات، خیالات اور رویے بدلتا ہے۔ اگر سوچ بدلے تو معاشرہ بدل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی پوری زندگی لوگوں کو دین کے ساتھ جوڑنے میں صرف کی، اور مراکز علم کا قیام اسی وژن کی عملی تصویر ہے۔ انہوں نے "عرفان الہدایہ" جیسے تعلیمی و روحانی پروگراموں کو دین فہمی کی تحریک قرار دیا۔
مسز ارشاد اقبال نے کہا کہ دعوت دین کا عمل تبدیلی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے سیرت رسول ﷺ اور قرآن و حدیث کی روشنی میں خواتین کے دعوتی کردار پر دلائل دیے اور کہا کہ منہاج القرآن ہر شخص کو داعی بننے کے لیے تیار کر رہی ہے۔ انہوں نے خواتین کو عصرِ حاضر میں دین کی اشاعت کا علمبردار بننے کی دعوت دی۔

صائمہ نور نے کہا کہ شیخ الاسلام نے ہمیں جو شعور، بصیرت اور دعوتی پیغام دیا ہے وہ ہماری زندگیوں کی سمت طے کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رفاقت، اخلاص اور علم میں پختگی مصطفوی مشن کا اصل زادِ راہ ہیں۔ انہوں نے مراکزِ علم کے قیام، تجدیدِ دین، اور مصطفوی انقلاب کے اہداف پر دلائل سے روشنی ڈالی۔

پروگرام میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، نائب ناظمین اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، بریگیڈیئر (ر) عمر حیات، غلام مرتضیٰ علوی، منہاج ویمن لیگ کی مرکزی ذمہ داران لبنیٰ مشتاق، صائمہ نور، مسز ارشاد اقبال، حرا دلبراعوان، رابعہ شفق، عائشہ بتول، اقراء مبین اور سنٹرل پنجاب کی ضلعی تنظیمات کی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔

تبصرہ