منہاج کالج برائے خواتین کی شہادہ العالمیہ کی طالبات کے لیے منہاجینز سسٹرز ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام "تحصیلِ علم سے اشاعتِ علم تک کا سفر" کے عنوان سے دوسری تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد طالبات کو تنظیمی شعور دینا اور دعوتی سرگرمیوں سے روشناس کرانا تھا۔
ورکشاپ میں "وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا مِنكُمْ شِرْعَةً وَمِنْهَاجًا" کے موضوع پر تنظیم کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات محترم محمد رفیق نجم نے تحریک منہاج القرآن اور ویمن لیگ کے تنظیمی کردار پر روشنی ڈالی اور مصطفوی معاشرے کے قیام میں منہاجینز سسٹرز کی شمولیت کو ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ منہاجینز سسٹرز کا دعوتی اور تنظیمی میدان میں فعال کردار ویمن لیگ کے سٹرکچر کو مضبوط کرے گا۔ ورکشاپ میں محترمہ لبنیٰ مشتاق نے خصوصی شرکت کی اور محترم محمد رفیق نجم کا قیمتی وقت دینے اور فکر انگیز گفتگو پر شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ