دور حاضر میں اصلاح احوال تربیت اور توبہ و استغفار کا ماحول میسر آنا اللّٰہ رب العزت کی بہت بڑی نعمت ہے جیسا کہ ہر سال اعتکاف میں معتکفات کی فکری ونظریاتی ،اخلاقی و روحانی تربیت کے لیے حلقہ جات کا اہتمام کیا جاتا ہے اس سال بھی معتکفات کی علمی و فکری بالیدگی کے لیے حلقہ جات کا انعقاد کیا جا رہا ہے امسال علم اور حصول علم کی اہمیت کے پیش نظر ان حلقہ جات کو حلقات علم کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔
ویمن اعتکاف گاہ میں جہاں معتکفات کی تعلیم و تدریس اور عملی و فکری تربیت کا سامان کیا جا رہا ہے، وہیں حضور نبی اکرمﷺ کی ذاتِ اقدس سے قلبی، حبی اور روحانی تعلق مضبوط کرنے کے لیے محافلِ ثنائے حبیبﷺ اور محافلِ ذکر و مراقبہ کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔
ویمن اعتکاف گاہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام پاکستان کے طول و عرض سے تشریف لائی معتکفات کی تعلیم و تربیت کے لیے شہر اعتکاف میں 14 تربیتی حلقہ جات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں بنیادی دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیتی نصاب بھی شامل کیا گیا۔
حلقہ جات کو مراکز العلم کے نصاب کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔ مذکورہ نشستوں میں 42 سکالرز حلقہ جات میں بطور معلمہ اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ حلقہ جات میں خواتین کو بنیادی شریعی مسائل سے لے کر دیگر معاشرتی ذمہ داریوں اور فرائض کے متعلق تعلیم دی جاتی ہے۔
تبصرہ