منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ویمن اعتکاف میں معتکف خواتین کیلئے عبادت و ریاضت کے ساتھ ساتھ صبح جلدی جاگنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ان حلقہ جات کا مقصد علومِ حدیث کی تعلیم و ترویج اور احادیث نبویﷺ کی روشنی میں معاشرتی تربیت و اصلاح کے فریضہ کی انجام دہی ہے۔
نیک نیتی اور اخلاص سے آغازِ صبح انسانی زیست میں دنیوی و اخروی فلاح و کامیابی کے حصول کا ذریعہ ہے۔ بوقت صبح یاد و ذکرِ الٰہی سے قلوب کو استغنا کی دولت میسر آتی ہے اور دائمی برکات و ثمرات نصیب ہوتے ہیں۔صبح کے وقت حصولِ علم کی فضیلت احادیث نبویہ سے ثابت ہے اور اللہ حصولِ رزق کے بہترین مواقع بھی بوقتِ سحر مہیا کرتا ہے۔
سانئسی نقطہ نظر سے بھی سحر گاہی کی انسانی صحت کے لئے افادیت و اہمیت مسلّمہ ہے۔ حضور نبی اکرمﷺ کی سنتِ مطہرہ اور سیرتِ طیبہ سے ہمیں سونے اور جاگنے کے آداب بھی سیکھنے کو ملتے ہیں گویا آپ ﷺ کی ہمہ جہت شخصیت ہمارے لئے مکمل ضابطۂ حیات فراہم کرتی ہے۔ آپ ﷺ نے اپنی عملی تعلیمات سے ہمیں سحر گاہی کے فضائل و آداب سے آگاہ کیا اور سونے اور جاگنے کی مخصوص دعائیں بھی عطا فرمائیں تاکہ ہمارے لئے خیر و برکت کا حصول ممکن ہو۔
حلقہ جات کا مقصد علومِ حدیث کی تعلیم و ترویج اور احادیث نبویﷺ کی روشنی میں معاشرتی تربیت و اصلاح کے فریضہ کی انجام دہی ہے۔اج معتکفات کو سورہ لہب اور سورہ النصر کی مشق بھی کروائی گئی۔
تبصرہ