منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ویمن اعتکاف میں معتکف خواتین کیلئے عبادت و ریاضت کے ساتھ ساتھ قرآن کی تلاوت اور اس حدیث مبارکہ کی اہمیت پر حلقہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ حلقہ جات میں آج قرآن حکیم کی تلاوت اور اس کے آداب کے حوالے سے مختص کیا گیا۔
قرآن حکیم کی تلاوت اور اس میں غور وفکر اور تدبر سنتِ مصطفیٰ ﷺ ہے۔ قرآن حکیم ہدایت و رہنمائی کا ابدی سرچشمہ ہے اور دنیا و آخرت کی فلاح اس میں پنہاں ہے۔ قرآن حکیم کی تلاوت اس امر کی متقاضی ہے کہ اس کے جملہ آداب کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، خوش الحانی سے ٹھر ٹھر کر پڑھا جائے اور اس کے معانی و مطالب پر استغراق کیا جائے۔
حلقہ جات کا مقصد علومِ حدیث کی تعلیم و ترویج اور احادیث نبویﷺ کی روشنی میں معاشرتی تربیت و اصلاح کے فریضہ کی انجام دہی ہے۔
تبصرہ