منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام شہرِ اعتکاف 2025 میں صلوٰۃ کیمپ کا انعقاد

Salat Camp organized by MWL during Itikaf City 2025

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام شہرِ اعتکاف 2025 میں صلوٰۃ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں معتکفات کو نماز کی شرائط، فرائض اور واجبات کے متعلق جامع آگاہی دی گئی۔ خواتین کو نماز کے تمام اراکین کی ادائیگی اور نماز کا درست طریقہ عملی طور پر سکھایا گیا۔ اس صلوٰۃ کیمپ میں اجتماعی نماز کے طریقے سے بھی معتکفات کو روشناس کروایا گیا۔

اس کیمپ کے انعقاد کا مقصد معتکفات میں آداب صلوٰۃ کا مکمل فہم بیدار کرنا ہے تاکہ وہ بارگاہِ ایزدی میں سربسجود ہونے کے آداب کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ صلوٰۃ کیمپ کے ذریعے نماز کے طبی و روحانی ثمرات سے واقفیت اور طہارت و پاکیزگی کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ صلوٰۃ کیمپ میں نماز کی عملی مشقوں کے ذریعے معتکفات کی رہنمائی بھی کی گئی۔

تبصرہ