منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ عرفان الہدایہ کے زیرِ اہتمام رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں ملک بھر میں آن لائن اور فزیکل "دورہ قرآن" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
دورہ قرآن میں منہاج القرآن ویمن لیگ اور عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کی قرآن سکالرز تدریس کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں اور ان نشستوں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین اور طالبات شرکت کر رہی ہیں۔
ملک گیر دروہ قرآن میں قرآن مجید کی تلاوت ،ترجمہ و تفسیر اور اہم مضامین کی تفسیر شامل نصاب ہے۔ ان نشستوں میں درج ذیل نکات کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔
بنیادی عقائد جن میں عقیدہ توحید، عقیدہ رسالت، ایمان بالغیب، عقیدہ آخرت اور ایمان بالقدر جیسے موضوعات شامل تدریس ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ بنیادی فقہی مسائل یعنی نماز، روزہ، زکوۃ، حج و عمرہ، تقوٰی، طہارت اور دیگر روزمرہ کے امور پر قرآنی آیات کے تناظر میں تعلیمات پیش کی جاتی ہیں۔
ان کلاسز میں درستگی اخلاق و کردار سازی کو بالخصوص کورس میں شامل کیا گیا ہے، جس کا مقصد شرکاء کو معاشرتی و اخلاقی ذمہداریوں سے آگاہ کرنا اور معاشرے میں اخلاقی مسائل کا تدارک کرنا ہے۔
ملک بھر میں منعقدہ آن لائن اور فزیکل کلاسز میں خواتین کثیر تعداد میں شامل ہو کر مستفید ہو رہی ہیں۔
تبصرہ