تقریب کا مقصد خواتین کی ترقی، حقوق اور معاشرے میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے
لاہور (7 مارچ 2025) عالمی یومِ خواتین کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ادارہ ’’وائس‘‘ کے زیرِاہتمام ایک خصوصی تقریب " معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا کردار" کے عنوان سے انعقاد کیا جا رہا ہے، تقریب میں خواتین کو درپیش سماجی، تعلیمی اور معاشی مسائل پر ماہرین اظہارِ خیال کریں گے۔ یہ تقریب 8 مارچ 2025ء کو رائل گرینڈ ہال، فلیٹیز ہوٹل لاہور میں منعقد ہوگی۔
تقریب میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، نور اللہ صدیقی، سابق سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار صباحت رضوی ایڈووکیٹ، جہاں آرا وٹو، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز، سدرہ کرامت، ڈائریکٹر وائس عائشہ مبشر، انیلہ الیاس ڈوگر، ام حبیبہ اسماعیل، لبنیٰ مشتاق، مریم اقبال سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات، ماہرین، دانشور اور سماجی کارکن شریک ہوں گے۔
تقریب کا مقصد خواتین کی ترقی، ان کے حقوق اور معاشرے میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا
ہے۔ اس موقع پر خواتین کو درپیش تعلیمی مواقع کی کمی، گھریلو تشدد، وراثتی حقوق کی
عدم فراہمی جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، اسلامی تعلیمات
کی روشنی میں خواتین کی خودمختاری اور حقوق پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔ تقریب میں ماہرین
تعلیم، انسانی حقوق کے کارکنان اور اسکالرز خطاب کریں گی اور خواتین کے مسائل کے عملی
حل کے لیے تجاویز پیش کریں گی۔
تبصرہ