منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیراہتمام سیدۂ کائنات کانفرنس

Syeda-e-Kainat Confrence by Minhaj Women League Gujranwala

نظامتِ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع گوجرانوالہ کے زیرِاہتمام عظیم الشان سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں نقابت کے فرائض محترمہ حرا جرال صاحبہ نے سر انجام دئیے۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز محترمہ آمنہ خالد نے آیات بینات کی تلاوت پاک سے کیا اور محترمہ ماریہ قاسم نے بارگاہِ مصطفیٰ ﷺ میں نعتیہ کلام کا نذرانہ پیش کیا۔ محترمہ رافعہ علی اصغر (ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع گوجرانوالہ) نے خوش آمدیدی کلمات پیش کرتے ہوئے کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ محترمہ عطیہ طارق (ڈائریکٹر الہدایہ منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع گوجرانوالہ) نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کے بارے میں لکھی گئی تصنیف کے بارے میں تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب کا کلپ بعنوان ”مناقب و فضائل سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا (احادیث کی روشنی میں)“ سنوایا گیا۔

محترمہ قاریہ سدرہ انور صاحبہ (نعت خواں منہاج ٹی وی+ چینل 24) نے اہل بیت اطہار علیہم السلام کی پاک بارگاہ میں انتہا یہ پر سوز اور خوبصورت آواز میں منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ جس کو کانفرنس میں شریک خواتین نے بہت سراہا۔ کانفرنس میں مرکزی ٹیم کی جانب سے ناظمہ زونز اے منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان محترمہ انیلہ الیاس صاحبہ نے خصوصی شرکت کی۔

محترمہ انیلہ الیاس صاحبہ نے سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی سیرت مبارکہ کے مختلف گوشے اور پہلو پر مدلل اور پراثر انداز میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ کی ذاتِ مبارکہ خواتین کے لیئے سخاوت، عفت و عصمت، عبادت گزاری، تقوی و پر ہیزگاری، شجاعت، علم و صبر کا رول ماڈل ہے۔ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی ان تمام خوبیوں کو بیان کرتے ہوئے خواتین کو اس بات سے روشناس کروایا کہ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی سیرت کو عملی طور پر اپنائیں تا کہ ان کی سیرت کی روشنی میں اپنی اولاد کی بچپن ہی سے اس نہج پر صحیح معنوں میں تربیت کی جا سکے اور بہتر معاشرے کی تعمیر میں اپنا حق ادا کر سکیں۔ آخر میں آپ نے خواتین کو منہاج القرآن ویمن لیگ میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔

محترمہ عاصمہ رفیق (ایگزامینر بیکن ہاؤس سکول سسٹم) نے اظہارِ خیال پیش کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن وہ تحریک ہے اس پر آشوب دور میں فروغ عشقِ مصطفیٰﷺ اور اہل بیت اطہار علیہم السلام سے محبت کی شمع جلائے ہوئے ہیں، جس کا نظارہ آج کی کانفرنس میں ہو رہا ہے۔ آخر میں انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع گوجرانوالہ کی اس کانفرنس کو منعقد کرنے کی کاوش کو سراہا اور مبارکباد پیش کی۔

کانفرنس میں رجسٹریشن ڈیسک پر 400 سے زائد خواتین کی رجسٹریشن کی گئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مختلف تصانیف کا سٹالز بھی لگایا گیا۔ جس میں نہ صرف کتب بلکہ منہاج القرآن ویمن لیگ اور اس کے تمام شعبہ جات کا تعارفی لٹریچر اور نظامت تربیت کے تحت رمضان المبارک کے معمولات اور وظائف کی ڈائری بھی رکھی گئی۔ جس کو کانفرنس میں آنے والی خواتین نے وزٹ کیا اور کتب کو بھی خریدا گیا۔

کانفرنس کا اختتام محترمہ عطیہ طارق ڈائریکٹر الہدایہ منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع گوجرانوالہ نے دعائیہ کلمات سے کیا۔

Syeda-e-Kainat Confrence by Minhaj Women League Gujranwala

Syeda-e-Kainat Conference by Minhaj Women League Gujranwala

Syeda-e-Kainat Conference by Minhaj Women League Gujranwala

Syeda-e-Kainat Conference by Minhaj Women League Gujranwala

Syeda-e-Kainat Conference by Minhaj Women League Gujranwala

Syeda-e-Kainat Conference by Minhaj Women League Gujranwala

تبصرہ