منہاج القرآن ویمن لیگ کی دو رکنی مرکزی وفد کا راولپنڈی اور ساوتھ راولپنڈی سینٹرل کا بسلسلہ رفاقت مہم 2025 وزٹ

Minhaj-ul-Quran Women League's two-member central delegation visits Rawalpindi

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام رفاقت مہم 2025 کے سلسلے میں محترمہ ام حبیبہ اسماعیل (ناظمہ زونز بی) اور محترمہ آمنہ ہاشمی (نائب زونل ناظمہ شمالی پنجاب) نے ضلع راولپنڈی ساوتھ اور ضلع راولپنڈی سینٹرل کا دورہ کیا۔ اس وزٹ کا مقصد تنظیمی نیٹ ورکنگ کو مستحکم کرنا، ممبرشپ مہم کو فروغ دینا، اعتکاف رجسٹریشن کو مؤثر بنانا اور دعوت و تربیت کے اہداف کو واضح کرنا تھا۔

راولپنڈی ساوتھ کی میٹنگ میں گوجر خان اور دولتالہ کی تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفد نے تنظیمات کو ممبرشپ مہم کی اہمیت اور اہداف پر تفصیل سے بریفنگ دی، جبکہ نیٹ ورکنگ کو مزید مضبوط بنانے کے عملی نکات پر بھی بات چیت ہوئی۔

راولپنڈی سینٹرل کی میٹنگ میں سابقہ زونل ناظمہ شمالی پنجاب محترمہ حدیقہ بتول نے خصوصی شرکت کی۔ دیگر تنظیمی ذمہ داران میں محترمہ رابعہ مظہر (صدر راولپنڈی سینٹرل)، محترمہ آسیہ کریم (ناظمہ راولپنڈی سینٹرل)، لائبہ کریم (پریزیڈنٹ ایم ایس ایم)، فریحہ فاطمہ (جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم) اور ناہید مظہر (ڈائریکٹر وائس) سمیت پی پی 15، پی پی 14، پی پی 12 اور ایم ایس ایم سسٹرز کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں رفاقت مہم، اعتکاف رجسٹریشن، تنظیمی نیٹ ورکنگ اور آنے والے اہداف پر مکمل بریفنگ دی گئی۔ مزید برآں، دورۂ قرآن کے حوالے سے بھی تنظیمات کو رہنمائی فراہم کی گئی تاکہ دعوت و اصلاح کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ی گئی آئندہ پنڈی گھیپ اور فتح جنگ میں تنظیمی استحکام سے متعلق پلاننینگ پر ذمہ داران کی آراء کی روشنی میں لائحہ عمل طے کیا گیا۔

تبصرہ