مرکزی ناظمہ زونل پنجاب اے محترمہ انیلہ الیاس صاحبہ، مرکزی نائب ناظمہ زونل پنجاب محترمہ صبا اسلم صاحبہ، نے لالیاں کی تنظیم کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔
محترمہ شہلا یوسف صاحبہ (صدر منہاج ویمن لیگ لالیاں) محترمہ زاہرا صاحبہ (ناظمہ لالیاں) محترمہ رقیہ خانم قادری صاحبہ (صدر ضلع چنیوٹ) نے اور ایم ایس ایم سسٹرز لالیاں کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا۔ بعد ازاں آقا کریمﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیا گیا۔ اسکے بعد ناظمہ تحصیل لالیاں نے سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔
محترمہ انیلا الیاس صاحبہ نے " منہاج القرآن کی رفاقت کیوں ضروری ہے؟ اور رفاقت کے اثرات ہماری زندگیوں پہ کیسے اثر انداز ہو سکتے ہیں " کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔ حلقات درود و فکر کا قیام کیونکر ضروری ہے اور اس پراجیکٹ سے کس طرح تحرکی سرگرمیوں میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے، پر گفتگو کی اور ٹیم کو ورکنگ کے لیے موٹیویٹ کیا۔
رفاقت مہم کے سلسلہ میں صدر تحصیل لالیاں محترمہ شہلا یوسف صاحبہ اور انکی ٹیم کو رفاقت ٹارگٹس دیے گئے۔ اور ایم ایس ایم سسٹرز لالیاں کی تنظیم نو کا ہدف بھی دیا گیا۔
تبصرہ