مرکزی منہاج القرآن ویمن لیگ کی دو رکنی ٹیم، محترمہ ام حبیبہ اسماعیل (ناظمہ زونز بی) اور محترمہ آمنہ ہاشمی (نائب زونل ناظمہ شمالی پنجاب) نے رفاقت مہم 2025 کے سلسلے میں سرگودھا کا دورہ کیا۔ اس وزٹ میں تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور عہدیداران کو اہداف کے حصول کے لیے تربیتی رہنمائی فراہم کی گئی۔ وفد نے تنظیمی ذمہ داران کو دعوتی سرگرمیوں کو مزید مضبوط کرنے اور نئے ممبران کو تنظیم میں شامل کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کے یومِ تاسیس کی خوشی میں کیک کاٹا گیا، جو اتحاد اور جوش و جذبے کی علامت تھا۔
مزید برآں، محترمہ صدف سعید کو پاکستان سے امریکہ منتقل ہونے پر مبارکباد دی گئی اور بطور ضلعی صدر ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کیا گیا۔ یہ دورہ تنظیمی استحکام اور ویمن لیگ کی دعوتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی اہم کوشش تھی۔
تبصرہ