منہاج القرآن ویمن لیگ کی دو رکنی ٹیم، محترمہ ام حبیبہ اسماعیل اور محترمہ صائمہ نور نے رفاقت مہم 2025 کے تحت ضلع شیخوپورہ کی تین تحصیلات شیخوپورہ سٹی، خانقاں ڈوگراں، اور فاروق آباد کا دورہ کیا۔ اس وزٹ میں تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور رفاقت مہم اور مراکز علم کے اہداف کے حصول کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا گیا۔
میٹنگز کے دوران مختلف سوالات کی تیاری کے لیے عملی سرگرمیاں کروائی گئیں اور تنظیمی ذمہ داران کو اہداف کے حصول کے لیے تربیتی رہنمائی فراہم کی گئی۔ وفد نے عہدیداران کو دعوتی سرگرمیوں اور مراکز علم کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جسے تمام تحصیلات میں سراہا گیا۔
تبصرہ