شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی منہاج القرآن ویمن لیگ کے یومِ تاسیس پر مبارکباد

علم و امن اور مصطفوی تعلیمات کے فروغ کےلئے خدمات پر مبارکباد دیتا ہوں:بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور نے بھی مبارکباد دی

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی منہاج القرآن ویمن لیگ کے یومِ تاسیس پر مبارکباد

لاہور(4 جنوری 2024) منہاج القرآن ویمن لیگ کا 37واں یوم تاسیس 5 جنوری (اتوار) منایا جائے گا۔ پاکستان سمیت بیرون ممالک کی تنظیمات یوم تاسیس پر کانفرنسز، سیمینارز منعقد کریں گی۔

بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نےیوم تاسیس کے موقع پر اپنے مبارکبا دی پیغام میں کہا ہے کہ منہاج القرآن ویمن لیگ اس دور میں مصطفوی تعلیمات کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچا رہی ہے۔ اس تاریخی موقع پرمنہاج القرآن ویمن لیگ سے وابستہ تمام بیٹیوں اور بہنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ علم، امن کے فروغ کےلئے منہاج القرآن ویمن لیگ نے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔ مہذب معاشرے کی تشکیل میں تعلیم یافتہ خواتین کا کردار مرکزی ہے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ منہاج القرآن ویمن لیگ نے اسلامی روایات و اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے ویمن امپاورمنٹ کےلئے شاندار جدوجہد کی ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی دین متین کے فروغ کےلئے سرگرمیاں قابل تعریف اور قابل تقلید ہیں۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ منہاج القرآن ویمن لیگ دنیا بھر میں اسلام کے علم،امن اور رواداری کے پیغام کو عام کر رہی ہے۔

شیخ حماد مصطفی القادری نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ نے اسلامی تعلیمات کو دنیا کے ہر گوشے میں عام کرنے کےلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ فروغ علم و امن اور اصلاح و احوال کےلئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی نے37ویں یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ منہاج القرآن ویمن لیگ منہاج القرآن کا تعلیم یافتہ نظریاتی چہرہ ہے۔

مرکزی تقریب منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی، تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی، صوبائی، ضلعی خواتین رہنماؤں و کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوں گی۔

تقریب میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ قادری خصوصی خطاب کریں گی، جبکہ فضہ حسین قادری خصوصی شرکت کریں گی۔

تبصرہ