التربیۃ کیمپ 2024 کے پہلے دن کا اختتام ایک روح پرور محفل سے ہوا، جس میں ڈاکٹر غزالہ قادری اور محترمہ درۃ الزہرا نے خصوصی شرکت کی۔ اس محفل نعت میں نقابت کے فرائض سحر عنبرین نے خوش اسلوبی سے ادا کئے۔ قاریہ سدرہ انور، سیما قرۃ العین، رابعہ شفق اور محترمہ زرتاج نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اس بزم سے خصوصی خطاب کیا۔ آپ نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی تمام تنظیمات کو التربیۃ کیمپ 2024 کے انعقاد پر خصوصی مبارکباد پیش کی اور نصیحتوں اور دعاؤں سے نوازا۔
تبصرہ