التربیۃ کیمپ 2024 دوسرے دن میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ قادری نے ’’ویمن لیڈر شپ‘‘ کے موضوع پر مؤثر اور جامع خطاب کیا۔ آپ نے کہا کہ بہترین قائدانہ صلاحیتوں کے حامل افراد بہترین ابلاغ کی قابلیت رکھتے ہیں۔ ایک اچھا قائد متنوع مزاج اور نظریات کے افراد کے ساتھ کام کرنے اور اُنہیں ساتھ لے کے چلنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ بہترین لیڈر وہی ہے جو تعصب اور اختلافات سے گریزاں رہے اور اپنے ماتحتوں کی اصلاحی اور مثبت تنقید کرتے ہوئے بہتری کی طرف رہنمائی کرے۔
آپ نے مزید کہا کہ ایک اچھا لیڈر واضح اور غیر مبہم قوتِ ابلاغ رکھتا ہے اور اپنی ٹیم کے افراد کے ساتھ جڑا رہتا ہے۔ مؤثر اور جامع گفتگو بھی بہترین قیادت کی نشانیوں میں سے ہے جیسا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے اندازِ گفتگو میں جامعیت اور بلاغت جھلکتی ہے۔ ابلاغ سنت الٰہیہ ہے اورقرآن حکیم نے سخت روی کی مذمت کی ہے۔ گویا بہترین قائد وہی ہے جو اچھا سامع ہو اور اپنے ماتحت افراد کے مشورے اور رائے کو اہمیت دے اور اُنہیں تمام فیصلوں میں شریک کرے۔
آپ نے تنظیمی اور ذاتی زندگی میں توازن قائم رکھنے پر زور دیا، اختلافات سے اجتناب کی تلقین کی اور اپنا محاسبہ کر کے اپنی شخصیت میں اصلاح و بہتری لانے کی ترغیب دی۔
تبصرہ