صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ قادری نے ’’یوتھ لیڈر شپ راؤنڈ ٹیبل‘‘ کے عنوان سے ایم ایس ایم سسٹرز کے سیشن میں خصوصی شرکت کی۔
اس سیشن میں طالبات نے کالجز اور یونیورسٹیز میں درپیش مسائل گوش گزار کئے، ڈاکٹر غزالہ قادری نے اُن مسائل کا جامع حل پیش کرتے ہوئے طالبات کی رہنمائی کی اور اُنہیں خصوصی نصیحتیں کیں۔ اس سیشن میں طالبات کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔
تبصرہ