منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام دو روزہ التربیہ کیمپ 25 دسمبر 2024 سے شروع ہو گا

پروگرام کا مقصد خواتین کےمعاشرتی کردار سے آگاہی، دینی و اخلاقی اقدار کو فروغ دینا ہے
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر غزالہ قادری خطاب کریں گی

Dr Ghazala Qadri will be addressing Al-Tarbiyah Camp in Pakistan on 25th of December

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام دو روزہ التربیہ کیمپ آج سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں شروع ہو رہا ہے، جس میں ملک بھر سے خواتین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ یہ تربیتی کیمپ خواتین کو دینی و اخلاقی تربیت، شعور اور سماجی خدمات کے فروغ کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ تربیتی کیمپ میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے، جبکہ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ قادری اور صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز بھی خطاب کریں گی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی، ضلعی و تحصیلی عہدیداران شرکت کریں گی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر ڈاکٹر فرح ناز نے تربیتی کیمپ کے انعقاد کی انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دو روزہ پروگرام کا مقصد خواتین کو ان کے معاشرتی کردار سے آگاہ کرنا، ان میں خوداعتمادی پیدا کرنا اور دینی و اخلاقی اقدار کو فروغ دینا ہے۔ کیمپ کے دوران مختلف موضوعات پر ورکشاپس اور سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں خواتین کو زندگی کے مختلف پہلوؤں میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ تربیتی کیمپ کا خاص مقصد خواتین کو ان کے دینی فرائض سے روشناس کرانا اور انہیں معاشرتی تعمیر و ترقی کے لیے تیار کرنا ہے۔ کیمپ کے اختتام پر شرکاء کو اسناد بھی دی جائیں گی۔

پروگرام میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور ملک بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین اس تربیتی کیمپ میں شریک ہو ں گی ۔

تبصرہ