مانگا منڈی لاہور: میلادالنبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

Minhaj Women Leauge Milad Conference Manga Mandi

منہاج القرآن ویمن لیگ پی پی 171 کی یونین کونسل مانگا منڈی، لاہور کے زیرِ اہتمام میلاد کانفرنس بعنوان "حب رسول ﷺ بترویج حدیث رسول" کا انعقاد کیا گیا۔ یہ روح پرور محفل خواتین کے لیے منعقد کی گئی، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ شعبہ جات اے محترمہ عائشہ مبشر نے خصوصی شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔

محترمہ عائشہ مبشر نے خصوصی خطاب میں نبی اکرم ﷺ کی ذات کو امت مسلمہ کے ایمان کا مرکز قرار دیا اور کہا کہ ذاتِ مصطفی ﷺ کی غیر مشروط اطاعت ہی مسلمانوں کی ترقی و کامیابی کی کنجی ہے۔

انہوں نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نبی اکرم ﷺ کے اخلاقِ حسنہ سے اپنی شخصیتوں کو مزین کرتے تھے، اور موجودہ دور کے مسائل کا حل بھی سیرتِ طیبہ پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے۔

کانفرنس میں نبی کریم ﷺ کی خَلقی و خُلقی صفات پر روشنی ڈالی گئی۔ خواتین کو نبی اکرم ﷺ کے اخلاق کریمانہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی ترغیب بھی دی گئی۔

حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سیرت النبی ﷺ پر لکھی گئی کتب کا تعارف پیش کیا گیا تاکہ خواتین ان سے استفادہ کر سکیں۔

Minhaj Women Leauge Milad Conference Manga Mandi

Minhaj Women Leauge Milad Conference Manga Mandi

Minhaj Women Leauge Milad Conference Manga Mandi

Minhaj Women Leauge Milad Conference Manga Mandi

تبصرہ