آزاد کشمیر: منہاج القرآن ویمن لیگ کھوئی رٹہ کے زیرِاہتمام تیسری سالانہ میلادالنبی کانفرنس

Milad un Nabi Conference Khoiratta Azadkashmir Under MWL

منہاج القرآن ویمن لیگ کھوئی رٹہ (آزاد کشمیر) کے زیرِاہتمام تیسری سالانہ میلادالنبی کانفرنس کا انعاد کیا گیا، کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد (مرکزی ناظمہ شعبہ جات محترمہ عائشہ مبشر اور زونل ناظمہ کشمیر محترمہ رافعہ عروج ملک) نے شرکت کی۔ کانفرنس میں استقبالیہ کلمات صدر منہاج القرآن ویمن لیگ کھوئی رٹہ محترمہ فہمیدہ اظہر نے ادا کیے۔

شرکاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ عائشہ مبشر نے قران پاک کی آیت مبارکہ

لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ(128)

کی روشنی میں کہا کہ ایمان مومنین پر اللہ کا احسان ہے اور ایمان کا مرکز و محور تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذاتِ مبارکہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نسبت و تعلق ہی حقیقتاً ایمان ہے۔ یہ تعلق اگر مضبوط و مستحکم ہو تو ایمان کامل اور اگر کمزور ہو تو ناقص و نامکمل، اگر خدانخواستہ یہ تعلق ٹوٹ جائے تو ایمان کلیتا ختم ہو جاتا ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس امت مسلمہ کے ایمان کا مرکز و محور اور حقیقی اثاث ہے۔ امت مسلمہ کی بقا سلامتی اور ترقی کا راز ہی اس امر پر منحصر ہے کہ وہ فقط ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی جملہ عقیدتوں، محبتوں اور تمناؤں کا مرکز و محور گردانیں اور یہ بات قطعی طور پر جان لیں کہ اپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت کے استحکام اور واسطہ کے بغیر دنیا میں کوئی عزت و سرفرازی نصیب نہیں ہو سکتی، اور نا آخرت میں نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

پوری دنیا میں مسلمانوں کے جذبات کو راکھ کا ڈھیر بنانے اور مسلمانوں کے دل سے روح محمدی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نکالے جانے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ دین اسلام اور رشتہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل میں ان کے اندر موجود زندہ قوت کو ختم کیا کر دیا جائے لہذا یہ واحد نسبت رسالت ہی ہے کہ محبت کی قوت جو اس وقت مسلمانوں میں موجود ہے وہ ان کو کبھی بھی اپنی راہ ہدایت سے پیچھے ہٹنے نہیں دیتی۔

انہوں نے مزید کہا کیا کئی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ رب العزت نے کل کائنات کے لیے رحمت بنا کر بھیجا اور وہ تا عمر اپنی امت کی بخشش اپنی امت کی فلاح پر اپنی امت کی بہتری کے لیے سرگرداں رہے اور اسی لیے اللہ رب العزت نے اس ایت کریمہ میں ان کو اپنی امت کی خیر خواہی کرنے والا اور ان کی فلاح کے لیے ہمہ وقت اللہ کے حضور جھکے رہنے والا اور اللہ کے حضور گڑگڑانے والا بتایا ہے اور حریص علیکم کا لفظ درحقیقت اسی امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ اقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب 1400 سال پہلے موجود تھے تب بھی اور جب وہ ظاہری طور پر اس دنیا سے پردہ پوش ہو گئے اس کے بعد بھی اپنی امت کے لیے اسی طرح فکر مند اور ان کے لیے دعا گو ہیں۔

آخر میں محترمہ ریحانہ عرفان نے خواتین کو ایگرز کا مکمل تعارف دیتے ہوئے ماؤں کو اپنی اولاد کی تربیت کے لیے ویمن لیگ سے جڑنے کی دعوت دی۔ زونل ناظمہ ہزارہ و کشمیر محترمہ رافعہ عروج ملک نے ٹیم کو کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد اور مراکز علم کی بریفننگ دی۔

Milad un Nabi Conference Khoiratta Azadkashmir Under MWL

Milad un Nabi Conference Khoiratta Azadkashmir Under MWL

Milad un Nabi Conference Khoiratta Azadkashmir Under MWL

تبصرہ