کوٹلی میلادالنبی ﷺ کانفرنس

Milad un Nabi Conference Kotli Under MWL

منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلی اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کوٹلی کے زیراہتمام دوسری سالانہ میلادالنبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نقابت کے فرائض محترمہ ثمینہ یاسر نے انجام دیئے۔ منہاج نعت کونسل لاہور کی ممبران نے بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی اور پراجیکٹر کے ذریعے حضور سیدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ولادت محمدی ﷺ کے معجزات پر خطاب کا کلپ سنوایا گیا جبکہ خصوصی خطاب رافعہ عروج ملک (زونل ناظمہ ہزارہ و کشمیر) نے ’’ذات محمدی ﷺبرھان من ربکم‘‘ کے موضوع پر کیا۔

شرکاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضور تاجدار کائناتﷺ اللہ رب العزت کی وہ واضح نشانی ہیں کہ قیامت تک جس کسی نے اللہ رب العزت کے وجود کی واضح دلیل دیکھنی ہے تو ذات مصطفیٰ ﷺ کو دیکھے،کسی نے اللہ کی رحمت و شفقت دیکھنی ہے تو وہ حضور تاجدار کائنات علیہ الصلاۃ والسلام کی شان رحمۃ للعالمینیت دیکھے، اور کسی نے دین کی کاملیت دیکھنی ہے تو وہ اخلاق و صفات محمدی ﷺ کو دیکھے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کا حصہ بن کر خدمت دین کا وہ عظیم سفر شروع کریں جس کی منزل رضائے مصطفی ﷺ ہے۔

Milad un Nabi Conference Kotli Under MWL

Milad un Nabi Conference Kotli Under MWL

Milad un Nabi Conference Kotli Under MWL

تبصرہ