منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دینِ مبین کے احیاء اور حقیقی دینی تعلیمات کے فروغ کے لئے بین الاقوامی سطح پر وسیع تر خدمات کسی سے پنہاں نہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل وہ واحد جماعت ہے جس نے تمام تر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے الگ الگ پلیٹ فارمز مہیا کئے اور اُنہیں منظم اور باشعور بنایا۔ اس تحریک نے اصلاح احوال اور تزکیۂ نفوس کے ذریعے لوگوں کو صحیح معنوں میں تصوف سے روشناس کروایا۔
یہ تحریک بین المسالک ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری کی علمبردار اور امین ہے جس نے ہمیشہ امن و آشتی کے پیغام کو ترویج دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چوالیسویں یوم تاسیس پر میں اس کے دنیا بھر میں قیام پذیر تمام تر وابستگان، ذمہ داران، عہدیداران، اور کارکنان کو صمیمِ قلب سے ہدیۂ تبریک پیش کرتی ہوں۔
تبصرہ