منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اتحاد امت اور تجدیدِ دین کے مقاصد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے تقریباً نصف صدی قبل اس تحریک کی بنیاد رکھی۔ اس عظیم تحریک نے دینی، معاشرتی، فلاحی، سماجی، علمی، ادبی اور اصلاحی خدمات کے ذریعے معاشرے میں ایک انقلاب برپا کر دیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہزاروں تصنیفات و خطابات کے ذریعے منہاج القرآن نے ایک ایسا ذخیرۂ علم مہیا کر دیا ہے جو صدیوں تک کے لئے امت مسلمہ پر احسانِ عظیم ہے۔ ہم اس دورِ زوال و انحطاط میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی وابستگی جیسی عظیم نعمت یزداں کے حصول پر بارگاہِ ایزدی میں مشکور و ممنون ہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر اللہ رب العزت سے دعاگو ہوں کہ اللہ ہمیں اس نعمتِ عظمیٰ کی قدر کرنے اور اس مشن پر استقامت سے قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
تبصرہ