جرمنی: منہاج القرآن ویمن لیگ کوبلنز کے زیراہتمام محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

Milad e Mustafa Conference in Geremany Under MWL

منہاج القرآن ویمن لیگ کوبلنز کے زیراہتمام محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت اور درود و سلام کے نذرانے پیش کیے گئے۔

محفل میلاد النبی ﷺ میں خصوصی خطاب ڈاکٹر بشریٰ ریاض (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ یورپ )نے کیا اور قرآن و حدیث کی روشنی میں میلاد مصطفی ﷺ کی اہمیت و ضرورت کے موضوع پر گفتگو کی۔

محترمہ بشری'ریاض نے خواتین اور خاص طور پر نوجوان لڑکیوں کو آج کے دور کے حوالے سے بتایا کے کیسے ہم خود کو دین سے جوڑ سکتے ہیں؟ کیسے یورپ جیسے ملک میں رہ کہ ہم اپنی اور اپنی آنے والی نسلوں کی اصلاح کر سکتے ہیں؟ کیسے اس پر فتن دور میں اپنا ایمان اور عقیدے کو بچا سکتے ہیں؟ اور کیسے عورتیں اشاعت دین میں اپنا کردار نبھا سکتیں ہیں؟۔

پروگرام کے آخر میں بارگاہ نبوی ﷺ میں درود سلام پیش کیا گیا، اور دعا کی گئی۔

تبصرہ