پاکپتن: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ’’حریص علیکم‘‘ کانفرنس

Under Minhaj Women League Harees Alaikum Conference in Pakpattan

منہاج القرآن ویمن لیگ پاکپتن کے زیر اہتمام میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں عظیم الشان کانفرنس بعنوان ’’حریص علیکم‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز اللہ کے بابرکت کلام سے کیا گیا، اور آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بارگاہ میں نعت اور درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ محترمہ مسز نجم السحر (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ پاکپتن) نے استقبالیہ پیش کیا۔

محترمہ ڈاکٹر فرح ناز نے ’’حریص علیکم: رسول اللہ ﷺ کی امت سے محبت‘‘ کے موضوع پر مدلل گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کا درد یہ تھا کہ اللہ کے بندے اللہ والے بن جائیں۔ جو چیز حضور ﷺ کے امتی کو نقصان یا تکلیف میں مبتلا کرے، وہ رسول اللہ ﷺ پر بھاری گزرتی۔ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کے لیے کوئی دعا کرے اور ان کی خیرخواہی چاہے۔ وہ انسان خوش قسمت ہے جسے کوئی ایسا خیرخواہ مل جائے جو اس کی تکلیف کا احساس کرے، اس کے لیے دعا مانگے اور اس کی آسانی کا بندوبست کرے۔

ڈاکٹر فرح ناز نے مزید فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی امت کے لیے جو محبت اور فکر دکھائی، وہ بے مثال ہے۔ ہمارے لیے اتنا کوئی نہیں رویا جتنا آپ ﷺ نے ہمارے لیے رویا۔ ہمارا ہر سانس قرض رسالت میں جکڑا ہوا ہے، اور اس عظیم ہستی ﷺ کے لیے صرف ایک دن کا میلاد منانا کافی نہیں۔ ہمیں اپنی پوری زندگی ان کے لیے وقف کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔ یہ تعلق وقتی نہیں، بلکہ مستقل خود کو رسول اللہ ﷺ کے ساتھ وابستہ کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔

مزید یہ کہ گھر گھر مراکز علم کی بنیاد رکھنا اس عہد کی عملی صورت ہے تاکہ ہر گھر میں حدیث رسول ﷺ کی روشنی داخل ہو اور ہماری نسلوں کا ایمان محفوظ رہ سکے۔

کانفرنس میں محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے مراکز علم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ ہماری زندگی میں علم کے مراکز کی ضرورت کتنی اہم ہے۔

کانفرنس میں 1300 سے زائد خواتین شریک ہوئیں، جن میں پاکپتن کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات جیسے محترمہ ام ایمن (اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر)، محترمہ روبینہ عبد الواحد (پرنسپل جامعہ سلمان فارسی لبنات)، محترمہ ڈاکٹر لاریب عمیر خان، اور محترمہ مسز عابدہ مرتضیٰ (سائیکالوجسٹ لیکچرر) نے خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس میں رجسٹریشن ڈیسک، دی پرل آف نالج کارنر، مراکز علم ڈیسک، اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب کا سٹال بھی لگایا گیا۔

تبصرہ