حیدرآباد سندھ: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس

Mehfil e Milad e Mustafa in Hayderabad Sindh

منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع حیدرآباد کی تحصیل قاسم آباد اور تحصیل لطیف آباد کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں زونل ناظمہ سندھ محترمہ صائمہ نور، نائب زونل ناظمہ سندھ محترمہ پرح سعید، کوآرڈینیٹر سندھ محترمہ سائرہ ثناءاللہ، جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم سسٹرز پاکستان محترمہ وردا ناز اور ممبر منہاج نعت کونسل لاہور محترمہ ماہ نور زہرہ نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد محترمہ عائشہ سلطان صاحبہ نے نقابت کے فرائض سر انجام دیے۔ کوآرڈینیٹر سندھ محترمہ سائرہ ثناءاللہ نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے تمام مہمانان گرامی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

محترمہ صائمہ نور صاحبہ نے ’’میلاد النبی ﷺ کی شرعی حیثیت‘‘ کے موضوع پر مدلل گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ حضور ﷺ اللہ کی طرف سے عالمِ انسانیت کے لیے رحمت ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا۔ آپ نے حضور ﷺ کی چار شانوں کا ذکر کیا اور محبتِ رسول ﷺ پر احادیث بیان کیں۔ آپ نے مزید فرمایا کہ ہمیں اپنے دلوں میں حضور ﷺ کی محبت کو اتنا پروان چڑھانا چاہیے کہ ہمارا ایمان کامل ہو جائے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر محترمہ صائمہ نور نے مراکزِ علم اور حلقاتِ درود و فکر کے قیام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لوگوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔

نائب زونل ناظمہ سندھ محترمہ پرح سعید صاحبہ نے کہا کہ خدمتِ دین کے تقاضے کیا ہیں اور آج کے دور میں مٹتی ہوئی دینی قدروں کو زندہ کرنے کے لیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دین کی خدمت کا مطلب صرف عبادت کرنا نہیں، بلکہ عملی طور پر اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دین کی سربلندی کے لیے کوششیں کرنا ہے۔

جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم سسٹرز پاکستان محترمہ وردا ناز نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مقاصد اور اہداف پر روشنی ڈالی اور نوجوان نسل کو دین کی خدمت اور پیغامِ مصطفوی ﷺ کو پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایگرز ڈیپارٹمنٹ کے بچوں کی جانب سے ایک میلاد مارچ پیش کیا گیا، جس میں بچوں نے حضور ﷺ کی محبت کا اظہار کرتے ہوئے مختلف نعتیہ اشعار پیش کیے۔

Mehfil e Milad e Mustafa in Hayderabad Sindh

Mehfil e Milad e Mustafa in Hayderabad Sindh

Mehfil e Milad e Mustafa in Hayderabad Sindh

Mehfil e Milad e Mustafa in Hayderabad Sindh

تبصرہ