منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد زون کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ناظمہ زونز بی محترمہ ام حبیبہ اسماعیل، زونل ناظمہ اسلام آباد محترمہ نصرت امین اور جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم سسٹرز پاکستان محترمہ رابعہ شفق نے خصوصی شرکت کی۔کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔
کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ محترمہ نائلہ جعفر، محترمہ اقصی بی بی اور محترمہ جویریہ ناز نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ صدر ویمن لیگ اسلام آباد محترمہ روزینہ ریاض نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے تمام مہمانان گرامی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
کانفرنس میں ناظمہ زونز بی محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے ’’بالمومنین روف رحیم‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا حضور نبی اکرم ﷺ کی ذات مبارکہ مومنین کے لئے شفقت و رحمت کا پیکر ہے ہمارے ایمان کی تکمیل حضور نبی اکرم ﷺ سے محبت اور اتباع سے ہوتی ہے اور اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے سیرت رسول کا مطالعہ ضروری ہے منہاج القرآن ویمن لیگ مراکز علم کے ذریعے معاشرے کو حضور ﷺ کی سیرت سے آگاہی کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔
کانفرنس میں شریک مہمانان گرامی میں گروپ کیپٹن PAF کیپٹن غزالہ ماجد (ستارہ امتیاز ملٹری)، ڈاکٹر صدف اسماء (ایم بی بی ایس، ایف آر سی پی ایس)، محترمہ فریحہ یوسف (سوشل ایکٹویسٹ)، محترمہ فرحت آصف (HOD شعبہ عربی مارگلہ کالج اسلام آباد) محترمہ سعدیہ طارق (لیکچرر بحریہ کالج)، محترمہ ناہید اختر (ممبر ایسوسی ایٹ پریس آف انفارمیشن)، محترمہ اقراء عظمت (جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی ویمن ونگ)، محترمہ ثناء توصیف، محترمہ حنا امین اور محترمہ شوقیہ تبسم شامل تھیں۔
پروگرام میں عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر محترمہ فریحہ خان، ڈائریکٹر وائس مسز ریاض ریاست، صدر ایم ایس ایم سسٹرز اسلام آباد عبیرہ فاطمہ اور ایگرز ڈائیریکٹر عائشہ احمد کی جانب سے خوبصورت سٹالز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس کانفرنس میں خصوصاً خواتین کو مراکز علم کی اہمیت و افادیت تعارف پیش کیا گیا اور تعارفی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔
سلام کے دوران ایگرز ڈیپارٹمنٹ کے بچوں کی جانب سے میلاد مارچ پیش کیا گیا۔ آخر میں ناظمہ دعوت و تربیت مسز شمع پروین نے دعا کروائی۔
تبصرہ