عالمی میلاد کانفرنس 2024 میں خدمات سر انجام دینے والی منہاج کالج کی طالبات کے ساتھ تربیتی نشست

Training-session with students Minhaj College for Women

عالمی میلاد کانفرنس 2024 میں رضاکارانہ طور پر مختلف کمیٹیز میں اپنی خدمات سر انجام دینے والی منہاج کالج فار ویمن کی طالبات کے ساتھ ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس نشست میں سربراہ عالمی میلاد کانفرنس محترمہ لبنیٰ مشتاق اور نائب سربراہ محترمہ عائشہ شبیر نے خصوصی شرکت کی۔ مختلف کمیٹیز میں خدمات سر انجام دینے والی طالبات کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا اور کمیٹیز کی سربراہان کے ساتھ ملاقات بھی کروائی گئی۔

اس تربیتی سیشن کا مقصد عالمی میلاد کانفرنس کے انتظام و انصرام کے لئے طالبات کے جذبے کو ابھارنا اور ضروری ہدایات دینا تھا۔ پنڈال میں نظم و ضبط کو برقرار رکھنا، سیکورٹی و استقبالی انتظامات، سٹالز اور دیگر امور کی بطریق احسن انجام دہی ان کمیٹیز کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

تبصرہ