واک منہاج القرآن سیکرٹریٹ سے شروع ہو کر جامع شیخ الاسلام پر اختتام پذیر ہو گی
اس سرگرمی کا مقصد بچوں کے دلوں میں عشق مصطفی ﷺ کے جذبات اجاگر کرنا ہے: ڈائریکٹر کلثوم قمر
لاہور(5 ستمبر 2024ء) منہاج القرآن ویمن لیگ ”ایگرز“ کے زیراہتمام 6 ستمبر کو استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں کینڈل واک ہو گی۔ واک میں 5 سوسے زائد 5 سے 10سال کے بچے اور بچیاں شرکت کریں گی۔ واک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ سے شروع ہو کر جامع شیخ الاسلام پر اختتام پذیر ہو گی۔ واک میں منہاج القرآن ویمن لیگ اور مرکزی قائدین بھی شرکت کریں گے۔
ایگرز کی ڈائریکٹر کلثوم قمر نے کہا کہ یہ چھٹی کینڈل واک ہے اس کا مقصد بچوں کے دلوں میں عشق مصطفی ﷺ اجاگر کرنا اور انہیں اسلام کی تعلیمات سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ واک میں ہر سال بچوں اور بچیوں کی مائیں بھی شریک ہوتی ہیں۔ ولادت پاک ﷺ کی خوشی میں ہونے والی یہ منفرد ایکٹیوٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کے مطابق کینڈل واک کا اہتمام کیا جاتاہے۔ اس کا مقصد بچوں کو دینی و اسلامی اقدار و ثقافت سے روشناس کروانا ہے۔
تبصرہ