منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد کا ضلع اٹک شرقی کا تنظیمی وزٹ

Minhaj Women Leauge Tanzimi Visit Attock

منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد محترمہ ام حبیبہ اسماعیل (ناظمہ زونز بی) اور مرکزی سوشل میڈیا ہیڈ محترمہ انشراح نوید نے ضلع اٹک شرقی کا وزٹ کیا۔

وزٹ میں ضلعی ٹیم کو آئندہ ششماہی ورکنگ پلان دیا گیا، محترمہ ام حبیبہ اسماعیل صاحبہ نے تنظیمات کو تنظیمی ڈھانچہ سمجھانے کے ساتھ ساتھ تنظیم سے جڑے رہنے کی ضرورت و اہمیت، تنظیمی استحکام بذریعہ یونٹ سازی اور یونٹ سازی بذریعہ مراکز علم کو بہت احسن انداز میں بیان کیا۔ عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کے لئے ہدف دیا گیا۔

میٹنگ میں ضلع اٹک شرقی کی تمام تحصیلات نے بھر پور شرکت کی۔ ایم ایس ایم سسٹرز کی بھر پور شمولیت رہی۔ تحصیل کامرہ اور حضرو کی تنظیم نو کی گئی۔ ضلعی ٹیم کی جانب سے اپنی ذمہ داریاں باحسن و خوبی سر انجام دینے پر صدور و ناظمات کو سند حسن کارکردگی دی گئی۔ تمام ذمہ داران نے مرکز کی جانب سے دیئے گے پلان کے مطابق اہداف کو مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

Minhaj Women Leauge Tanzimi Visit Attock

Minhaj Women Leauge Tanzimi Visit Attock

Minhaj Women Leauge Tanzimi Visit Attock

تبصرہ