منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم کی محترمہ فضہ حسین قادری سے وطن واپسی پر خصوصی ملاقات

Minhaj Women Leauge meeting with Miss Fizza Hussain Qadri

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم نے محترمہ فضہ حسین قادری کے طویل بیرونی دورے سے وطن واپسی پر خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مرکزی ٹیم کی جانب سے شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کی شادی پر خصوصی مبارکباد دی گئی۔ محترمہ فضہ حسین قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے اسوہ پر چلتے ہوئے نجی مصروفیات میں بھی فرض عبادات کو ترک نہ کرنے کی عادت میں پختگی لائیں اور تحریکی و تنظیمی کام میں حکمتِ عملی کا دامن کبھی نہ چھوڑیں۔

محترمہ فضہ حسین قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سنگت میں حالیہ دورۂ آسٹریلیا کے تناظر میں کہا کہ دین کی خاطر طے کی گئی مسافتوں میں مقصدیت کو پیشِ نظر رکھنا انسان کو تھکنے نہیں دیتا۔ آپ نے ایک غیر مسلم معاشرے میں تبلیغِ دین کے اصول وضع کرتے ہوئے کہا کہ فرد اور خاندان کی سطح پر نشستیں دعوتِ دین کا مؤثر ذریعہ ہیں اور مغربی معاشرے میں لوگوں کو دین کی طرف مائل کرنے کے لئے داعی کی علمی بلوغت، اُس کی اعمال و افعال کا اُس کے اقوال سے مطابقت رکھنا اور اُس کی شخصیت میں دینی تعلیمات کی عملی جھلک نظر آنا نہایت ضروری ہے۔ آپ نے کہا کہ آسٹریلیا میں تنظیم سازی کے دوران لوگوں کو اپنے گھروں میں حلقاتِ دُرود قائم کرنے کی نصیحت بھی کی گئی تاکہ اُن کی نسلوں کی تربیت دینی بنیادوں پر کی جا سکے۔

آپ نے تنظیمی و تربیتی کیمپ 2024 کے انعقاد پر مرکزی ٹیم اور جملہ کمیٹیز کو بہت سراہا اور اس کیمپ کے تسلسل اور فالو اپ پر متعلقہ شعبہ جات و زونل ناظمات کو خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔

تبصرہ